کورونا کی بھارتی قسم نے آسٹریلیا اور چین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ،دونوں ممالک نے اہم ترین فیصلے کر لئے 

کورونا کی بھارتی قسم نے آسٹریلیا اور چین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ،دونوں ...
کورونا کی بھارتی قسم نے آسٹریلیا اور چین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ،دونوں ممالک نے اہم ترین فیصلے کر لئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرنٹ نے آسٹریلیا اور چین میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ، دنوں ممالک نے ڈیلٹا ویرنٹ سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کر لئے ، سڈنی میں لاک ڈاؤن میں 28اگست تک توسیع کر دی گئی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا سمیت مختلف ملکوں میں کورونا کی بھارتی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ جاری ہے ، لاک ڈاؤن کے باوجود سڈنی میں ڈیلٹا ویرنٹ تیزی سے پھیلا، سڈنی میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ 239کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدحکام نے پانچ ہفتوں سے نافذ لاک ڈاؤن میں 28اگست تک توسیع کر دی ہے ۔
بھارتی ڈیلٹا ویرنٹ چین میں بھی پھیل رہا ہے ، چین میں متاثرہ شہر ننجنگ میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کر دیا گیا ہے ،ننجنگ میں پوری آبادی کی تیسری مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے ، چین بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 49 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ادھر کمبوڈیا نے آج رات سے تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ 8صوبوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے ۔