راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے کا الزام ، اداکارہ شلپا شیٹھی کے دوست نظریں چرانے لگے ، ان کا کوئی ساتھ کیوں نہیں دے رہا ؟ حیران کن انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) راج کندرا کا فحش فلمیں بنانے اور انہیں مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد بہت سے بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوستوں نے اداکارہ شلپا شیٹھی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکارہ کے کسی دوست نے اب تک ان کے لیے آواز نہیں اٹھائی، ہمیں ان دوستوں کا نام لینے کی ضرورت نہیں، اگر صرف اداکارہ کی پارٹی ویڈیوز اور سوشل میڈیا تصاویر دیکھ لی جائیں تو اندازہ ہوسکتا کہ شلپا شیٹھی کس سے کتنا لگاو¿ رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کے ایک اداکار نے بتایا ہے کہ راج کندرا کے فحش فلموں کا سکینڈل ایک انتہائی نازک معاملہ ہے، یہ کوئی عام تنازعہ نہیں، کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ وہ اس سکینڈل کا حصہ بنے، اس لیے کوئی حمایت نہیں کر رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جب شلپا شیٹھی کو گرفتار کرنے کی افواہیں عام ہوئیں تب مجھے اداکارہ سے کچھ گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ شلپا شیٹھی نے مجھ سے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا مستقل دوست نہیں ہوسکتا، آپ تب تک دوست ہوتے ہیں جب تک آپ ساتھ میں کام کر رہے ہوں، لیکن جوں ہی کام کا اختتام ہوتا ہے، تمام دوستیاں خودبخود ختم ہو جاتی ہیں، صرف آپ کے اہل خانہ اور فلم انڈسٹری سے باہر کے کچھ دوست زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔