پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیر ترین خود میدان میں آ گئے ، بیان جاری کر دیا 

پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیر ترین خود میدان میں آ گئے ، ...
پی ٹی آئی رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیر ترین خود میدان میں آ گئے ، بیان جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری پر جہانگیرترین خود میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ میر اکوئی گروپ نہیں ہے میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا ، نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے ، پارٹی کے مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا ۔ گزشتہ روز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا۔

مزید :

قومی -سیاست -