صحرائے تھر کے بھی مختلف علاقوں میں بارش، فصلوں کی کاشت شروع

صحرائے تھر کے بھی مختلف علاقوں میں بارش، فصلوں کی کاشت شروع
صحرائے تھر کے بھی مختلف علاقوں میں بارش، فصلوں کی کاشت شروع

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )صحرائے تھر کےمختلف علاقوں میں باران رحمت کا نزول ہوتے ہی مرجھائے ہوئے چہروں کی رونقیں لوٹ آئی ہیں،  غریب تھری باشندوں نےاپنی بنجر زمینوں پر ہل چلاکر فصلوں کی کاشت شروع کردی ۔ 

 حالیہ بارشوں کےبعدتھری باشندوں نےاپنی بنجر زمینوں پر ہل چلاکر کاشت کرناشروع کردی ہے، صحرائےتھر میں جو  فصلیں کاشت کی جاتی ہےان میں گوار،باجرہ،تل ،مختلف دالیں سبزیاں وغیرہ شامل ہیں۔ لوگوں کو امید ہےکہ حالیہ بارشوں کے بعد ملک بھر سے ہرسال کی طرح سیاح اور  عوام تھر خصوصاًننگرپارکر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کےلیے آئینگے.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -