”خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس پہنیں اور مرد۔۔“وینا ملک نے پیغام جاری کر دیا 

”خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس پہنیں اور مرد۔۔“وینا ملک نے پیغام جاری کر ...
”خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس پہنیں اور مرد۔۔“وینا ملک نے پیغام جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ مناسب لباس زیب تن کریں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ پردہ مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔وینا ملک نے لکھا کہ مردوں کو چاہیے کہ نگاہیں نیچی رکھیں اور خواتین کو چاہیے کہ مناسب لباس پہنیں۔اداکارہ کے اس پیغام کی حمایت کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی پیغام دیتا ہے لیکن افسوس مرد اس پر عمل کررہا ہے اور نہ ہی عورت۔

واضح رہے کہ حال ہی امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی اس کاذمہ دار ہےاور زیادتی سے متاثرہ شخص کبھی اس کا ذمہ دار نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ خواتین کے لباس سے متعلق میرے گزشتہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پردے کا لفظ استعمال کیا، پردے کا مطلب صرف لباس نہیں، پردہ صرف خواتین کے لیے نہیں مردوں کے لیے بھی ہے، خواتین جو مرضی پہنیں، جو شخص زیادتی کرتا ہے وہی ذمہ دار ہے۔

مزید :

تفریح -