پشاور میں کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

پشاور میں کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد
پشاور میں کنویں سے 3 سالہ بچی کی لاش برآمد

  

پشاور (ویب ڈیسک) ارمڑ میں چیز لینے گھر سے جانے والی تین سالہ بچی کی لاش ایک متروک خشک کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بچی کی شناخت "ع " کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ بچی گھر سے چیز لینے نکلی تھی تاہم کافی دیر تک واپس نہ آنے پر اہل خانہ اور عزیزوں نے اس کی تلاش کی، اس دوران بچی کی لاش کنویں سے ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -