اداکارہ صبو علی نے اب تک سوشل میڈیا سے کیا سیکھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی

اداکارہ صبو علی نے اب تک سوشل میڈیا سے کیا سیکھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی ...
اداکارہ صبو علی نے اب تک سوشل میڈیا سے کیا سیکھا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی
سورس: Instagram/sabooraly

  

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ صبور علی اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر اداکاروں کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والے صارفین  سے متعلق گفتگو کی ہے ،

اداکارکا کہنا تھا کہ اچھے بھلے ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے جعلی اکاؤنٹ صرف اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے ہی بنا رکھے ہیں جبکہ  صبور علی نے کہا کہ میں نے انسٹاگرام سے اب  زیادہ تر گالیاں ہی سیکھیں ہیں جو کہ ہمیں پڑتی ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل کے شو میں میزبان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئےصبور علی اور  اداکار منیب بٹ  کی جانب سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ میزبان نے منیب بٹ کو قربانی کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آیا آج کل لوگ اداکاروں کے حوالے سے  اتنے فیصلہ کن (jugdmental)کیوں ہوگئے ہیں؟کوئی زیادہ کرے تو کہتے ہیں یہ زیادہ دکھاوا کررہا ہے اورکوئی قربانی نہ دکھائے تو کہا جاتا ہے یہ برگرز ہیں اس لیے۔

اس پر  اداکار منیب بٹ کا کہنا تھا کہ میرےخیال میں ایسا اس لیے ہے کہ  سوشل میڈیا آجانے کے بعد ہر شخص اپنی رائے دیتا ہے اور آج ہر شخص کے ہاتھ میں فون ہے اس لیے  وہ فوراً اپنی رائے دیتا ہے۔منیب نے کہا کہ قربانی کریں لیکن دکھاوے کے لیے نہ کریں، سوشل میڈیا پر نہ بھی ڈالا جائے تو خیر ہے لیکن  اگر آپ سوشل میڈیا پر ڈالیں گے تو لوگ تبصرے تو کریں گے لیکن اس سے  کوئی فرق نہیں پڑتا۔

صبور علی کی بات پر میزبان نے بھی بتایا کہ انہیں بھی روز صبح 10 بجے باقاعدگی سے ارطغرل نامی فیک آئی ڈی سے نامناسب میسیجز بھیجے جاتے ہیں جنہیں وہ ڈیلیٹ نہیں کرتے ہیں اور نہ بلاک کرتے ہیں۔

مزید :

تفریح -