ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ میڈل کی دوڑ سے آؤٹ

ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ میڈل کی دوڑ سے آؤٹ
ٹوکیو اولمپکس میں ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ میڈل کی دوڑ سے آؤٹ

  

ٹوکیو (ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا ایک اور  ایتھلیٹ میڈل کے بغیر آوٹ ہو گیا۔

پاکستانی پہلوان شاہ حسین شاہ اپنی پہلی ہی فائٹ میں ناکام رہے، مصر کے رمضان درویش نے پاکستان کے ٹاپ جوڈوکا کو شکست دی۔ٹوکیو اولمپکس میں اب تک پاکستانی ایتھلیٹس کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں سمیٹ سکے ہیں۔اس سے پہلے ماحور شہزاد ویمن بیڈمنٹن میں ہار گئی تھیں، سوئمنگ 100 میٹر فری اسٹائل ہیٹ میں پاکستان کے حسیب طارق ناکام رہے۔

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی میڈل نہ جیت سکے اور شوٹر گلفام جوزف بھی میڈل راؤنڈ کے لیےکوالیفائی نہیں کر سکے تھے۔

مزید :

کھیل -