قرنطینہ مراکز سے کورونا کے مریضوں کا فرار لیکن کراچی سے اب تک کتنے لوگ بھاگ چکے؟ تہلکہ خیز انکشاف

قرنطینہ مراکز سے کورونا کے مریضوں کا فرار لیکن کراچی سے اب تک کتنے لوگ بھاگ ...
قرنطینہ مراکز سے کورونا کے مریضوں کا فرار لیکن کراچی سے اب تک کتنے لوگ بھاگ چکے؟ تہلکہ خیز انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے قرنطینہ مراکز سے کورونا کے 23 مریضوں کے فرار ہو چکے ہیں  جس کے بعد  محکمہ صحت سندھ نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ  شہر کے قرنطینہ مراکز سے اب تک 23 کورونا کے مریض بھاگ چکے ہیں، سب سے زیادہ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد ہسپتال سے مریض بھاگے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ بھاگنے والے مریض با آسانی دیگر لوگوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں،  یہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی،  زیادہ تر متاثرہ افراد میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 26.32 فیصد جب کہ سندھ میں 12.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔سندھ بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 20 افرادکا نتقال ہوا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -