مردہ سمجھا جانے والا شخص 45 سال بعد گھر واپس آگیا

مردہ سمجھا جانے والا شخص 45 سال بعد گھر واپس آگیا
مردہ سمجھا جانے والا شخص 45 سال بعد گھر واپس آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک شخص کے اہلخانہ 45 سال تک اسے مردہ سمجھتے رہے مگر وہ ایک دن اچانک اپنے اہلخانہ سے ملنے آگیا۔

العریبیہ کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ساجد ثونگل کے اہلخانہ کو 1976 میں بتایا گیا کہ  رزق کی تلاش میں ابوظبی جانے والا ساجد جہاز حادثے میں جاں بحق ہو چکا ہے ، جس پر ساجد کے والدین غم منانے کے بعد اسے بھول گئے ، مگر دوسری جانب ساجد اس جہاز میں سوار ہی نہیں تھا اور رزق کی تلاش میں سرگرم تھا۔

یہ جہاز حادثہ اکتوبر 1976 میں پیش آیا تھا جس میں 96 افراد لقمہ اجل بنے تھے ،  ادھر  اچھے کام کاج کی تلاش میں مسلسل ناکامی کے باعث ساجد نے اہلخانہ سے رابطہ نہ کیا، وہ چاہتا تھا کہ اچھی خاصی دولت کمالے پھر اہلخانہ سے ملے گا، اسی وجہ نے اہلخانہ کے وہم کو یقین میں بدلا۔ 

سال 2019 میں ساجد ایک عالم دین سے ملا جنہوں نے ساجد کی ملاقات اس کے خاندان سے کرا دی ، 45 سال بعد گھر پہنچنے پر ساجد کے اہلخانہ کی خوشی دیدنی تھی ، سالد کے والد 2012 میں انتقال کر گئے جبکہ 95 سالہ والدہ ، بیوی  اور بچے حیات ہیں ۔