اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نوا زاور کیپٹن صفدر کی سزاﺅں کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ مین مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی جس دوران مریم اور صفدر کے وکیل کی جانب سے پھر التواءکی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے ۔ عدالت میں مریم نواز شریف کی کورونا وائرس کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے ۔ عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت چار اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔