نیب کا دھوکہ دہی کے مقدمے میں اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کا دعویٰ

نیب کا دھوکہ دہی کے مقدمے میں اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کا دعویٰ
نیب کا دھوکہ دہی کے مقدمے میں اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو( نیب ) نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ، جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیس کی انکوائری میں ملزموں کی ایک ارب 8 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد کی پلی بارگین منظور کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمان نے جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر عوام سے دھوکہ کر کے رقم اینٹھی، نیب تفتیشی افسر کے مطابق پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت جمع کرا دی گئی ہے ۔ نیب راولپنڈی چار ہزار سے زائد دعویداروں کی تصدیق کر رہا ہے ۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ سوسائٹیز کے نام پر دھوکہ دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کی ہے اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں یہ نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے ۔ برآمد شدہ رقم متاثرین کو واپس لوٹائی جائے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -