نذیر چوہان کی گرفتاری پر شہزاد اکبر بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا 

نذیر چوہان کی گرفتاری پر شہزاد اکبر بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا 
نذیر چوہان کی گرفتاری پر شہزاد اکبر بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )وزیراعظم عمرا ن خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا اور اس کا برملا پرچار کیا ، نذیر نے جھوٹی مہم چلائی جس سے میری اور میرے اہل خانہ کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست دی ، پولیس اور ایف آئی اے نے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا ، تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر نذیر چوہان کو گرفتار کیا گیا ، امید ہے کہ عدالت سے مجھے انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے حق کیلئے کھڑا ہو گا تو شدت پسند عناصر کو شکست ہو گی ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نزیر چوہان کو ریس کورس پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ، عدالت نے نذیر چوہان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی تھی ۔ اس کے بعد گزشتہ روز ایف آئی اے نے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا تھا۔

مزید :

قومی -