کورونا کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز، ڈاکٹرز نے دو بار معائنہ کیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا کے شکار سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہے جس پر ڈاکٹرز نے دو مرتبہ ان کا طبی معائنہ کیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے عدالتی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آن لائن ڈھائی گھنٹے تک جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس اٹنڈ کیا تھا ، اجلاس کے بعد بولتے وقت ان کے سینے میں شدید دکھن شروع ہوئی ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بولتے ہوئے تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنے گھر میں قرنطینہ ہیں ، گزشتہ رات انہیں سکین کیلئے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا سکین ہوا۔
گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی طبیعت بھی بگڑ گئی تھی ، مسز سرینا عیسیٰ کا بھی گزشتہ روز معائنہ کیا گیا تھا،مسز سرینا عیسیٰ کو ڈرپ کے ذریعے دو بار دوا دی گئی ۔