وزیر خارجہ شاہ محمود کا بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ ، ایمبیسی میں آنے والے پاکستانیوں سے کیا سوالات پوچھے؟ جانئے 

 وزیر خارجہ شاہ محمود کا بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ ، ایمبیسی میں ...
 وزیر خارجہ شاہ محمود کا بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ ، ایمبیسی میں آنے والے پاکستانیوں سے کیا سوالات پوچھے؟ جانئے 

  

 منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے منامہ بحرین میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا اچانک دورہ کیا اور قونصلر سیکشن میں آنے والے پاکستانی شہریوں سے ایمبیسی میں تعینات سٹاف کے رویے اور فراہم کردہ سہولیات پر سوالات پوچھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے بحرین میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران اور عملے کے ساتھ ملاقات کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بحرین میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد پاکستانی مقیم ہیں جو ہمارے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی میں پل کا کردار کرتے ہیں،سفارتی عملہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی ترسیلات زر کی صورت میں پاکستان بھجواتے ہیں اور معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ایمبیسی میں آنے والے پاکستانیوں کے مسائل بھی سنے اور موقع پر ہدایات دیں ،ایمبیسی میں آنے والے  پاکستانیوں نے سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا  اور موجودہ حکومت کے روشن ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔

شاہ ،محمود قریشی نے اچھی کارکردگی پر سفارت خانے میں تعینات افسران اور عملے کو شاباش دی ۔

مزید :

قومی -