انتظامیہ کی بڑی کامیابی ، کمشنر گوجرانوالہ کا کتا مل گیا
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی دو روزہ کوششوں کے بعد کمشنر گوجرانوالہ کا گمشدہ کتا مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ کا کتا 'مائیلو' دو روز قبل اچانک کمشنر ہاؤس سے غائب ہوگیا تھا۔جس کی تلاش کے لیے مساجد اور رکشوں کے ذریعے مختلف آبادیوں میں اعلانات کروائے گئے۔رکشوں پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر شہر کے علاقے میں کتا کی گمشدگی کے اعلانات اور اس کی تلاش کیلئے مدد مانگی گئی تھی، تاہم پورے دن کی بھاگ دوڑ سے بھی کتا نہ ملا۔ تاہم آج ایک شہری کی جانب سے ایک علاقہ میں کتے کی موجودگی کی اطلاع دی گئی۔جس کے بعد سات ماہ کے جرمن شیفرڈ ما کو سرکاری ملازمین نے پکڑ کر کمشنر ہاؤس منتقل کیا گیا۔
سما نیوز کے مطابق کتے کو گلے میں رسی ڈال کر پکڑا گیا اور نہلا دھلا کر کمشنر ہاؤس پہنچایا گیا۔واقعہ سے متعلق کمشنر آفس اور کارپوریشن آفس نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ کتے کی ماليت تقريبا 5 لاکھ روپے کے قريب بتائی گئی تھی۔