نجی سکولوں  میں ملٹی میڈیا کلاس رومز بنانے اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اہم اقدام ، دو بڑے اداروں میں معاہدہ طے پا گیا 

نجی سکولوں  میں ملٹی میڈیا کلاس رومز بنانے اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ...
نجی سکولوں  میں ملٹی میڈیا کلاس رومز بنانے اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اہم اقدام ، دو بڑے اداروں میں معاہدہ طے پا گیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن  لائن)نجی سکولوں کے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) اور تعلیم فنانس کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ  طے پا گیا  ،جس کے تحت پی آئی ٹی بی نجی سکولوں کے کلاس رومز کو ملٹی میڈیا ڈیوائسز سے لیس کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ تربیت اور مفت ڈیجیٹل تعلیمی مواد بھی فراہم کرے گا۔

معاہدے پر سی ای او تعلیم فنانس کمپنی کامران عظیم اور ڈی جی ای گورننس پی آئی ٹی بی ساجد لطیف نے دستخط کیے۔تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ سی ای او کامران عظیم نے کہا کہ تعلیم فنانس کمپنی پاکستان کے کم اور درمیانی درجے کے نجی سکولوں میں تعلیم سے متعلق مالی خدمات فراہم کرنے کیلئے سرگرم ہے۔تعلیم فنانس کمپنی نجی سکولوں کو ملٹی میڈیا کلاس رومز بنانے کےلئے قرضے بھی فراہم کرے گا۔

ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے ڈیجیٹل تعلیمی مواد میں گریڈ ایک سےبارہ  کے سائنس اور ریاضی کے مضامین سے متعلق ہزاروں اینیمیٹڈ ویڈیوز‘ آڈیوز و دیگر مواد شامل ہے۔ اس اقدام سے نجی سکولوں کے اساتذہ کو تعلیمی میدان میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -