ایل اے 16 باغ  کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا

ایل اے 16 باغ  کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا
ایل اے 16 باغ  کا مکمل نتیجہ سامنے آگیا

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل اے 16باغ میں چاروں پولنگ سٹیشنز کے غٰیر حتمی اور غیر سرکاری  نتائج سامنے آگئے ہیں  جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے یہ سیٹ بھی اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کل سیٹوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ سٹیشن نمبر 134 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 167 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 130،پولنگ سٹیشن ہنسلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے 227 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے 176 ووٹ حاصل کیے ہیں۔اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی برتری 284 ووٹ ہے جبکہ دو پولنگ اسٹیشن کے نتائج آنا باقی ہیں۔چاروں پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 665 اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 538ووٹ حاصل کیے ۔یوں پاکستان تحریک انصاف یہ سیٹ 326 ووٹوں کی لیڈ سے اپنے نام کرلی ہے۔

واضح رہے کہ  25 جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران ان پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے سبب پولنگ روک دی گئی تھی جس کی وجہ سے اس حلقے کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا تھا، 25 جولائی کی پولنگ کے بعد غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار کو 199 ووٹوں کی برتری ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمرالزمان 22307 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ان چارپولنگ سٹیشنز پرووٹرز کی تعداد2 ہزار380 ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں ابھی ایک سیٹ پر ضمنی انتخاب ہونا باقی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمد یاسین دو حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے، حلف کے وقت ان کو ایک سیٹ چھوڑنی ہوگی جس پر ضمنی انتخاب کروایا جائے گا۔

مزید :

قومی -