مسلم کانفرنس  باغ نے  سردار  میر اکبرخان کی مکمّل حمایت کااعلان کردیا 

مسلم کانفرنس  باغ نے  سردار  میر اکبرخان کی مکمّل حمایت کااعلان کردیا 
مسلم کانفرنس  باغ نے  سردار  میر اکبرخان کی مکمّل حمایت کااعلان کردیا 

  

باغ( سعدیہ مغل کی رپورٹ )مسلم کانفرنس کے امیدوار  جاوید خلیل عباسی پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار،  التوا میں ڈالے چار پولنگ سٹیشن اہم توجہ اختیار کر گے 

 مسلم کانفرنس باغ کے رہنماؤں    کی سردار میراکبرخان کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس،آج کی ری  پولنگ حکومت سازی  میں ساتھ دینے ساتھ چلنے کے اعلان کا ارادہ کیا گیا ۔پریس کانفرنس میں امیدوار اسمبلی میراکبرخان ,  سردار رشید طاھری رہنما پاکستان تحریک انصاف ،  سید خالد گردیزی ایڈووکیٹ ،  بشارت بادشاہ ،سید  اشفاق شاہ ،   ممتاز خان  اور بڑی تعداد میں کارکنان مسلم کانفرنس پی ٹی آئی باغ نے شرکت کی۔

سردار میراکبرخان نے اس موقع پر کہا کہ شرقی باغ سے میری جیت میں کلیدی کردار مسلم کانفرنس کا ہوگا میں ہمیشہ  اپنے  دوست سردار خلیل عباسی مرحوم کے خاندان اور اپنےدوست واحباب کا احسان مند رہوں گا ۔تمام پی ٹی آئی اور  مسلم کانفرنسی دوستوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا  انہوں نے کہا  تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس ماضی میں اتحادی رہی ہیں آئندہ بھی ساتھ چلنے کی تمنا ہے  ۔انہوں نے  کہا  ہے کہ ہم شرقی باغ سمیت پورے  آزاد کشمیر سے دوتہائی اکثریت جیت چکے ہیں  شرقی باغ سے شب خون کے ذریعے ہمارے عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔آج بیلٹ پیپرز کے ذریعے شرقی باغ سے غنڈہ گردی کلچر کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا ۔بھڑکیں مارنے والے قمر الزمانی ٹولے کو بتانا چاہتا ہوں کہ  ہماری شرافت کو ہماری کمزور ی نہ سمجھا جائے۔ ڈی آر او باغ چیف الیکشن کمشنر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر  اور مقتدر اداروں سے کہتاہوں گزارش کرتا ہوں ہے کہ باغ  کے امن کو برباد کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں منظّم منصوبہ بندی کے ساتھ ہمارے عوامی مینڈیٹ کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش باغ کے امن وآشتی کو برباد کرنے کی گھناؤنی سازشں ہے  ۔

انہوں نے کہا شرقی باغ کے کئی پولنگ سٹیشنوں پر  پولنگ عملے کی ملی بھگت سے جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ بسوٹی سٹیشن 135،136 پر  میری لیڈ کے ووٹوں کی مبینہ چوری کا نوٹس ل اور پولنگ عملے پریذائیڈنگ آفیسرز کے بیانات لئے جائیں۔ پھر کہتاہوں شرقی باغ سے ہماری جیت ہوچکی ہے   قمر الزمان کبھی بھی الیکشن سے نہیں جیتا 1991 کی تاریخ دھراتے ہوئے بیلٹ بکسوں پر شب خون مارنے کی کوشش وسازش ناکام ونامراد ہوں گی،، سردار خلیل عباسی مرحوم کے مینڈیٹ کی چوری کرنے والے چوروں سے  آج شرقی کے چار پولنگ سٹیشن کی عوام بھاری  ووٹ دے کر بھرپور بدلہ لے گی،،  یہ غیرت مند لوگوں کا حلقہ ہے میں نے شرقی باغ کی ساری زندگی خدمت کی،، شرقی کی عوام اپنے حلقہ کی عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح میرے ساتھ کھڑے ہیں میں مستقبل میں روزگاری کے ذرائع،، تعمیر وترقی خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کروں گا  ماضی کی محرومیوں غلطیوں اور کمی کوتاہیوں کا ازالہ کروں گا،،،ان خیالات کا اظہار انہوں شرقی باغ کھرل میدہ ہلاں بسوٹی ہنسلی گلہ کی عوام سے  گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ باغ سے پیو پتر پارٹی دھڑن تختہ ہو چکی ، اب  شکست خوردگی اور حواس باختگی میں باغ کی عوام کو فتنہ وفساد کے آلآؤ میں جھونکنے کی سازشیں کر رہے ہیں،  باپ بیٹا اپنی واضح شکست وریخت سے دوچار ہوچکے ہیں  شرقی باغ کی غیرت مند عوام نے انکے کالے کرتوتوں پر انکو خوف ناک آئینہ دکھا دیا،  ہماری فتح شرافت امن وآشتی کی فتح ہے بدمعاشی غنڈی گردی کے کلچر کو زمین بوس کردیا ہے  تھانہ کچہری کلچر اور لینڈ مافیا قبضہ مافیا  کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرقی باغ میں صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے گزشتہ 5 سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے،عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا،شرقی کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنا ہوں،عوام فراڈیوں کو نشان عبرت بنا کر حلقہ بدر کردیا، اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت  سے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق آزاد خطے میں مثالی تعمیر وترقی کروائیں گے،میں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست اور سماجی رواداری کو فروغ دیا ہے،لیکن ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے،

عوام کا استحصال کرنے والے  نوسربازوں کی محلاتی سازشیں اپنی موت آپ مر چکی ہیں،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حکومتی اداروں کا  انفراسٹرکچر تباہی کیا، میرٹ کاقتل عام کیا،،،لاقانونیت بیہودگی  تھانہ کچہری کلچر کو فروغ دیا،،پی ٹی آئی کی حکومت  تھانہ کچہری کلچر اور خاندانی لوٹ گھسوٹ کا خاتمہ کرے گی، شرقی باغ زندہ اور باضمیر لوگوں کا حلقہ ہے  اس پر،،پراکسی جارحیت کا عوامی طاقت سے  منہ توڑ جواب دیں گے، شرقی باغ کی محرومیوں کا ازالہ شرقی باغ کے وارث میراکبرخان کرے  گا ۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -