آسمانی بجلی گرنے سے ہسپتال میں آگ لگ گئی، انتہائی افسوسناک واقعہ

آسمانی بجلی گرنے سے ہسپتال میں آگ لگ گئی، انتہائی افسوسناک واقعہ
آسمانی بجلی گرنے سے ہسپتال میں آگ لگ گئی، انتہائی افسوسناک واقعہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہسپتال کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ٹریفرڈ جنرل ہسپتال ہے جس پر گزشتہ روز سہ پہر کے وقت لگ بھگ اڑھائی بجے بجلی گری۔منظرعام پر آنے والی ویڈیو ز میں ہسپتال کی عمارت سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

فوری طور پر ایمرجنسی ورکرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ مانچسٹر یونیورسٹی این ایچ ایس فاﺅنڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”آتشزدگی کے اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے پر عمارت کے متاثرہ حصے سے 66مریضوں کو باہر نکال لیا گیا تھا۔ تمام مریض اور عملہ محفوظ ہے اور مریضوں کے رشتہ داروں کو ان کی خیریت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔“

مزید :

برطانیہ -