پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں

پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں
پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجا ب حکومت نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس مزید مہنگی کردی ہیں، فیصلے کے تحت کار اور جیپ کی نمبر پلیٹوں کی قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے اور کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے نمبر پلیٹس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کار، جیپ اور کمرشل وہیکل کی نمبر پلیٹوں کی قیمت 1200 سے 1500 کردی گئی ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق اب موٹرسائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹس 1000 روپے میں ملیں گی۔سرکاری اداروں کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس 1600 اور سیمی گورنمنٹ وہیکل کی نمبر پلیٹس 1500 روپے میں بنائی جائیں گی۔کہ حکومت پنجاب نے نمبر پلیٹس کی ترسیل کے کورئیر چارجز بھی عوام سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -