کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جماعتی ہونگے یا غیر جماعتی؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا 

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جماعتی ہونگے یا غیر جماعتی؟ الیکشن کمیشن نے ...
کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات جماعتی ہونگے یا غیر جماعتی؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے، فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کےسربراہان کو آگاہ کردیا گیا کہ وہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔سیاسی پارٹیوں کی جانب سے نامزد امیدواروں کو7 اگست تک  پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں، پارٹی سربراہ خود یا مقررہ نمائندے کو ٹکٹ جاری کرسکتا ہے، ٹکٹ جاری کرنے والے نمائندے کے کوائف پارٹی سربراہ اپنے دستخط کے ساتھ فراہم کرنے کا پابند ہوگا،13اگست کو متعلقہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کو پارٹی نشانات الاٹ کریں گے۔42 کنٹونمنٹ بورڈ کی جنرل نشستوں پر 12 ستمبر کو انتخابات کرانے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ نتائج کا اعلان 17ستمبر کو کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -