خطے میں چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، امریکہ اور بھارت نے مل کر بڑا فیصلہ کرلیا

خطے میں چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، امریکہ اور بھارت نے مل کر بڑا فیصلہ کرلیا
خطے میں چین کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ، امریکہ اور بھارت نے مل کر بڑا فیصلہ کرلیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) خطے میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ کے پیش نظر امریکہ اور بھارت نے کثیر الجہتی سکیورٹی پارٹنرشپ میں وسعت لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ روز نئی دہلی میں ان کی ملاقات اپنے بھارتی ہم منصب سبرامینم جے شنکر کے ساتھ ہوئی۔ اس ملاقات میں چین کے انڈوپیسیفک میں بڑھتے اثرورسوخ کے پیش نظر علاقائی محاذ کو مضبوط بنانے اور افغانستان میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ 

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ”دنیا میں چند ہی تعلقات امریکہ اور بھارت کے تعلقات سے زیادہ اہم ہیں۔ ہم دنیا کی دو سرکردہ جمہوریتیں ہیں اور ہمارا تنوع ہماری قومی طاقت ہے۔ “رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن کااس حوالے سے کہنا تھاکہ ”افغانستان میں استحکام کے لیے بھارت کی شراکت داری اشد ضروری ہے۔ہم نے افغانستان میں جو کچھ حاصل کیا، اسے برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔“

مزید :

بین الاقوامی -