وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ بھی شجر کاری مہم میں پیش پیش ، پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا 

وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ بھی شجر کاری مہم میں پیش پیش ، پودا لگا کر شجرکاری ...
وزیراعلی پنجاب کی اہلیہ بھی شجر کاری مہم میں پیش پیش ، پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہلیہ صوفیہ عثمان نے گورنمنٹ گریجوایٹ اپوا کالج میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگایا۔

پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  شجرکاری کے ذریعے آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پودے لگانا سنت رسولؐ اور کار ثواب ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس کے اثرات مدتوں برقرار رہتے ہیں۔ طلبہ کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لے کر قومی ذمہ داری نبھانی چاہیے-طالبات کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئند امر ہے، درخت خود دھوپ جھیلتے ہیں اور دوسروں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی بقاء کے لئے شجر کاری کی اہمت مسلمہ ہے۔ صوفیہ عثمان نے 'پلانٹ فارپاکستان ڈے'  مہم کے تحت پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

مزید :

قومی -