گوادر میں شٹر ڈاون ہڑتال،بندر گاہ کی طرف جانے والی ٹریفک معطل 

گوادر میں شٹر ڈاون ہڑتال،بندر گاہ کی طرف جانے والی ٹریفک معطل 
گوادر میں شٹر ڈاون ہڑتال،بندر گاہ کی طرف جانے والی ٹریفک معطل 

  

گوادر(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے شہر گوادر میں بجلی اورپانی کے بحران کےخلاف نیشنل پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔جیو نیوز کے مطابق شہر میں مظاہرین نے ملا موسی موڑ پر احتجاجی کیمپ لگائے اور ٹائر جلا کر سڑک بند کردی جس کے سبب گوادر پورٹ کی جانب جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔ہڑتال کے باعث گوادر شہر میں دکانیں،مارکیٹیں سمیت بینک بند کردیے گئے جبکہ شہریوں کو نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ گوادر میں بجلی اور پانی کے بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہے جس کے خلاف نیشنل پارٹی کی اپیل پرشٹر ڈاو¿ن ہرتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -