پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد نے پٹھانوں سے معافی مانگ لی 

پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد نے پٹھانوں سے معافی مانگ لی 
پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد نے پٹھانوں سے معافی مانگ لی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد نے پٹھانوں کے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا میں اپنے تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے۔ تمام پاکستانی میرے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ میں جس مقام پر پہنچی وہ میرے مداحوں کی وجہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی مجھے سمجھیں۔ ہمارے کچھ بڑے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو معلوم ہوا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف منفی خبریں دیں۔

واضح رہے کہ ماحور شہزاد نے کہا تھا کہ کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مکمل طور پر پٹھان ہیں،وہ میری ترقی سے بہت زیادہ جل رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -