آسٹریا میں داخلے کے لیے تین ممالک کے باشندوں پر سخت قوانین لاگو ہونگے 

آسٹریا میں داخلے کے لیے تین ممالک کے باشندوں پر سخت قوانین لاگو ہونگے 
آسٹریا میں داخلے کے لیے تین ممالک کے باشندوں پر سخت قوانین لاگو ہونگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریامیںتین اگست سے ائیرپورٹ اور سرحدوں پر سپین ، نیدرلینڈز اور قبرص کے مسافروں کے داخلے کے سخت قوانین لاگو ہوں گے اور اب سخت سزائیں اور جرمانے لگیں گے۔
 آسٹریا میں تین اگست سے سپین ، قبرص اور نیدرلینڈ سے ہوائی جہاز کے ذریعے آسٹریا آنے والے لوگوں کے لیے اگلے منگل سے نئے کورونا انٹری قواعد لاگو ہوں گے۔ آسٹرین وزارت صحت نے گزشتہ رات کو ایک متعلقہ آرڈیننس شائع کیا۔وزارت صحت کے مطابق ان تینوں ممالک سے داخل ہونے کے لیے کورونا وائرس کے خلاف مکمل ویکسینیشن ، بحالی یا منفی پی سی آر ٹیسٹ دکھانا ضروری ہے۔ دوسرے تمام لوگوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اب بھی ہوائی اڈوں پر لازمی ہے۔ ٹیسٹ سے انکار کرنے والوں کو بھاری سزا اور جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں داخل ہوتے وقت پی سی آر ٹیسٹ سے انکار کرنے والے مسافروں کو بھاری جرمانے کی توقع کرنی چاہیے۔ انکار کی صورت میں ضابطے کے مطابق 1450 یورو تک کا انتظامی جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔