چین اور پاکستان کی فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں : آرمی چیف 

چین اور پاکستان کی فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں : آرمی چیف 
چین اور پاکستان کی فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں : آرمی چیف 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں،دونوں ممالک کے منفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں پیپلزلبریشن آرمی کے 94 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی سفیراوردفاعی اتاشی سمیت چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہرچیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے رہے ہیں،دونوں ممالک کی باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔اس موقع پر چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ پاک چین سٹریٹجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین سٹریٹجک پارٹنراور آہنی بھائی ہیں۔چین کے دفاعی اتاشی کا کہنا تھا کہ دنیا بدل سکتی ہے لیکن ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن واستحکام کے لیے متحد ہیں۔

مزید :

قومی -