مالم جبہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات بندکرنے کے اعلان پر فیصل کریم کنڈی بھی میدان میں آ گئے

 مالم جبہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات بندکرنے کے اعلان پر فیصل کریم کنڈی بھی ...
 مالم جبہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات بندکرنے کے اعلان پر فیصل کریم کنڈی بھی میدان میں آ گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مالم جبہ کرپشن سکینڈل کی تحقیقات بند کرناتعجب کی کوئی بات نہیں،عمران خان کو کلین چٹ دے کر تاریخی خدمت کرنے پر چیئرمین نیب کو تمغہ حسن کارکردگی ملنا چاہیے۔

 چیئرمین نیب کی طرف سے مالم جبہ کیس کی تحقیقات بند کرنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی کی کرپشن کے قصے محلوں، گلیوں اور بازاروں میں گردش کر رہے ہیں۔ گندم، چینی اور رنگ روڈ سکینڈل بھی سامنے آنے پر نیب اندھا، گونگا اور بہرہ بن ہوگیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ادویات مہنگی کرنے کا بھی کمیشن میڈل عمران خان کے پاس ہے،بلین ٹریز میں لوٹ مار بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے مگر نیب حکومتی کرپشن میں سہولت کار بنا ہوا ہے۔ فیصل کریم کنڈی ے کہا کہ انصاف کے ایوانوں میں بھی نیب کے حوالے سے پولیٹیکل انجینئرنگ کی آوازیں بلند ہوتی رہیں۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -