ن لیگ کے لگائے بجلی کے پلانٹ سارے مسائل کی وجہ ہیں: فواد چوہدری
اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 2015 کے لگائے گئے بجلی کے پلانٹ سارے مسئلے کی وجہ ہیں۔مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صحافی رائے شعیب کھرل نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات، پاکستانیوں کے مطالبات ہیں اور اس کے لیے ہمیں جماعت کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو بھی چاہیے کہ جب دھرنا مہنگی بجلی اور آئی پی پیز کے خلاف دیا ہے تو فوکس بھی اسی پر ہی رکھیں۔اس پوسٹ کے ردعمل میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کے 2015 میں لگائے گئے بجلی کے پلانٹ مسائل کی وجہ ہیں، لیکن یہ مطالبہ کہ ان کو بند کر دیا جائے یا کسی طرح ان کی ادائیگیاں روک دی جائیں تو یہ ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام پلانٹ ریاست پاکستان کی گارنٹی پر لگے ہیں اور اس سے عدالتوں کا عمل دخل ختم کر دیا گیا تھا، یہ زیادہ تر سنگاپور میں چیلنج ہونے ہیں اور دوسری طرف چین سے تعلقات بھی خراب ہوتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے میں ہونا کچھ نہیں ہے لیکن جماعت اسلامی اگر اتنے دور سے عطا تارڑ سے مذاکرات کرنے آئی تھی تو پھر ان کی سیاست کو نقصان ہوگا، اب اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کو مدعو کریں اور باقی معاملات کو تحریک کا حصہ بنائیں۔
فواد چوہدری
