پی ٹی آئی نے 4سالہ دور حکومت میں پاکستان کا بیڑہ غرق کیا: احسن اقبال
نارووال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں پاکستان کا بیڑہ غرق کیا اور نفرت کا سودا بیجا،2018کے الیکشن کے بعد عمران خاں نے سی پیک کے ذریعے بننے والے منصوبوں پر کرپشن کا الزام لگایا جس پر چین نے اپنا سرمایہ اٹھایا اور ایران اور انڈیا لے گیاآج پی ٹی آئی کے لوگ اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جو پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ایسا پراپیگنڈہ تو انڈیا کی ایجنسی را بھی نہ کرسکی،یہ ملک کو کھوکھلا کر کے ایٹمی طاقت کا سودا کرنا چاہتے ہیں ظفروال کے نواحی گاؤں میلووال میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ظفروال کے الیکشن میں ایک مشن کے تحت حصہ لیا تھا،ہم امن تعلیم اور ترقی کے ایک ایک لفظ پر پہرا دے رہے ہیں،میں الیکشن میں کہتا رہا ہوں جس طرح ایک اناڑی کبھی موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا اسی طرح ایک اناڑی کو ملک کی چابی دی وہ ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آیا 2013سے پہلے پاکستان کے اپنے سرمایہ دار بھی پاکستان میں پیسہ لگانے کیلئے تیار نہیں تھے تب ہمارے ہمسائے ملک چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی،2018کے الیکشن کے بعد عمران خاں نے سی پیک کے ذریعے بننے والے منصوبوں پر کرپشن کا الزام لگایالہٰذاچین نے اپنا سرمایہ اٹھایا اور ایران اور انڈیا لے گیا بانی پی ٹی آئی نے اپنے چار سال کے دور حکومت میں پاکستان کا بیڑہ غرق کیا،آج اپنے انٹرویو میں کہہ رہا ہے کہ مجھے ایک پنجرے میں قید رکھا ہے جہاں قتل کے مجرموں یا دہشتگردوں کو رکھا جاتا ہے،یہ وہی پنجرہ ہے جہاں آپ نے مجھے قید کیا تھا مگر میں نے کبھی باہر نکل کر شور نہیں مچایا بلکہ پینٹ کوٹ پہن کر سج دھج کر نیب کی عدالتوں میں پیش ہوتا رہا ہوں کیونکہ مجھے پتہ تھا کے میں بے گناہ ہوں جس کی گواہی آج تمہارا شہزاد اکبر اور فواد چوہدری دے رہے ہیں کے احسن اقبال پر الزام بے بنیاد تھے۔
احسن اقبال
