ساہیوال، نہر میں نہاتے ہوئے 5بچے ڈوب گئے، 3کو بچا لیا گیا
عارف والا(نمائندہ پاکستان) عارفوالاروڈ نائن ایل لنک گوگا نہر میں نہاتے ہوئے 5بچے ڈوب گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق نائن ایل لنگ گوگا نہر میں بچے گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہا تے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والے تین بچوں کو بچا لیا گیا جبکہ 2جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونیوالے بچوں کا تعلق 120 نائن ایل کمیر سے ہے،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بچے ڈوب گئے
