جامشورو، پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا انکشاف
جام شورو(این این آئی)سندھ کے شہر جامشورو میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا۔منظور آباد کی رہائشی لڑکی کے قتل کا انکشاف ہوا ہے جس نے 8 ماہ قبل گھر سے بھاگ کر دلدار کھوسو نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔شادی کے چند ماہ بعد مقتولہ کا باپ باقاعدہ رخصتی کا کہہ کر بیٹی کو ساتھ لے آیا تھا تاہم رات گئے لڑکی نے شوہر دلدار کھوسو کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجا گھر والوں نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔وائس میسج میں مقتولہ نے شوہر کو کہا اب میرے ملنے کی توقع مت رکھنا کیونکہ گھر والے مجھے مار دیں گے۔دلدار کھوسو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا بیوی کو اس کے رشتہ داروں نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا، میری بیوی نے مجھے 2 روز قبل وائس میسج کر کے قتل سے متعلق آگاہ کیا تھا۔شوہر نے الزام عائد کیا اتواراطلاع ملی کہ میری بیوی کو انہوں نے قتل کر دیا ہے، میرا سسر زبردستی طلاق دلانا چاہتا تھا جس پر میری بیوی نے انکار کر دیا تھا، سسر نے فیملی کورٹ میں خلع کا کیس دائر کیا مگر میری بیوی کو پیش نہیں کیا، مجھ سے علیحدگی اختیار نہ کرنے پر بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
لڑکی قتل
