پی آئی اے کنٹری منیجر کو 3 ماہ بعد بھی بحرین میں ضمانت پر رہائی نہ مل سکی

     پی آئی اے کنٹری منیجر کو 3 ماہ بعد بھی بحرین میں ضمانت پر رہائی نہ مل سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کے کنٹری منیجر کو 3ماہ بعد بھی بحرین میں ضمانت پر رہائی نہ مل سکی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر اویس حنیف کو گرفتاری کے 3 ماہ بعد بھی ضمانت پر رہائی نہیں مل سکی۔کنٹری منیجر کو بحرین کی سکیورٹی نے سامان میں خیانت کے جرم میں گرفتار کیا تھا، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے لیگل ٹیم نے کیس کی پیروی کر کے نئے شواہد جمع کروائے ہیں اور اس کی ازسر نو تحقیقات کا آغاز کروایا ہے،پی آئی اے انتظامیہ نے 31 جولائی کو عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلی افسران کو کیس میں دفاع کیلئے مامور کیا ہوا ہے۔

کنٹری منیجر

مزید :

صفحہ آخر -