بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج پھر شروع ہوگا 

     بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج پھر شروع ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج پیرسہ پہر 3بجے ہوگا۔ اجلاس میں چیئر مین مجلس قائمہ بر محکمہ مالیات، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، بورڈ آف ریونیو اور ٹرانسپورٹ قواعد انضباط کار بلو چستان اسمبلی مجریہ 1974ء کے قاعدہ نمبر 180کے تحت تحریک پیش کریں گے کہ مجلس کی رپور ٹ برڈ یفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کوئٹہ کا (تر میمی) مسودہ قانون مصدرہ 2024(مسودہ قانون نمبر 1مصدرہ 2024) کو ایوان میں پیش کیا جائیگا،جبکہ وزیر خزا نہ بلو چستان میر شعیب نو شیروانی آئین کے آرٹیکل 171کے تحت اسپیشل آڈٹ رپورٹ براکاؤنٹس آف دبئی ایکسپو 2020بلو چستان انوسٹمنٹ کانفرنس ما لی سال 2021-22آڈٹ سال 2020-21ایوان میں پیش کریں گے، اجلاس میں محکمہ زراعت اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔

بلوچستان اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -