ڈی سی سی کمیٹی کے ممبران کا ڈی ایچ کیو اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    ڈی سی سی کمیٹی کے ممبران کا ڈی ایچ کیو اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)کنوینئر ڈی سی سی کمیٹی محمود بشیر ورک، ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ایم پی اے محمد نواز چوہان، سابق ایم این اے شازیہ فرید کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی  کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ اور چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ، زیر علاج مریضوں کی عیادت اور طبی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر و مرمت کا بھی جائزہ۔صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے۔ دورہ کے موقع پر کنوینئر ڈی سی سی کمیٹی محمود بشیر ورک، ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ایم پی اے محمد نواز چوہان، سابق ایم این اے شازیہ فرید اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل اسٹاف کی بائیو میٹرک حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی امور کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کو لازم بنایا جائے اور طبی سہولیات کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو درکار سروسز فراہم کی جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور فرائض میں غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

 ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال جلد اسٹیٹ آف دی آرٹ میں جلد تبدیل کردیا جائے گا۔بعد ازاں کنوینئر ڈی سی سی کمیٹی محمود بشیر ورک، ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ایم پی اے محمد نواز چوہان، سابق ایم این اے شازیہ فرید کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔

  دورہ کے موقع پر انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتظامی امور سمیت ادویات کے سٹاک بارے بریفنگ دی۔جس پر کنوینئر ڈی سی سی کمیٹی محمود بشیر ورک، ایم پی اے عمر فاروق ڈار، ایم پی اے محمد نواز چوہان، سابق ایم این اے شازیہ فریداور ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، وقت کی پابندی کو لازم بنایا جائے اور طبی سہولیات کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو درکار سروسز فراہم کی جائیں۔انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ایم ایس اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ وہ تمام سہولیات کو یقینی بنائیں اور سہولیات کا معیار ایسا ہو کے مریض سرکار ی ہسپتال سے علاج کروانے کو ترجیح دیں۔نہوں نے  ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔

مزید :

کامرس -