الیکشن مہم کے دوران کئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں، وسیم شیخ

     الیکشن مہم کے دوران کئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں، وسیم شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور(بیورورپورٹ) ممبرقومی اسمبلی حاجی میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے بتدریج پورے کیے جارہے ہیں، ماضی کے نااہل حکمرانوں کی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف ملکی معیشت کا بیڑاغرق ہوا بلکہ ملک کو قرضوں میں دلدل میں پھنسانے کے باوجود کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیا، انشاء اللہ میاں شہبازشریف، مریم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہوں گے۔ عوام کی سہولت کے لیے ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگی رہنما کے بیٹے کی 15ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بستی صابری قصور میں بننے والی پی سی سی گلیوں اور ڈالے گئے واٹرسپلائی پائپوں کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ عبدالقدوس صابر، چوہدری احمدعلی، چوہدری شاہد رضا، ذوالفقارعلی بھٹو، سردار اسحاق ڈوگر، محمدجمیل نقشبندی، محمدشریف چاٹی، علیم رفیق نمبردار، امانت علی ملیاں والہ، تاج دین انصاری ودیگر بھی موجود تھے۔ اس دوران ممبرقومی اسمبلی نے مسلم لیگی رہنما راجہ عبدالقدوس صابر کے بیٹے راجہ ابتسام کی 15ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر مبارکباد دی اور صحت، تندرستی اور لمبی عمر کی دُعا بھی کی۔ 

مزید :

کامرس -