عوام کا سب بڑا مسئلہ ٹیکسز اور بجلی کے بلوں سے نجات ہے،ملک اعجاز
لاہور (نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر ملک اعجاز نے کہا کہ اس وقت عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ جبکہ حکمران طبقہ شاہ خرچیوں پر لگاہوا ہے۔ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کی بھر سے نجات ہے۔ بجلی کے بلوں میں جو درجنوں قسم کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں۔ عوام ان ٹیکسز سے نجات چاہتے ہیں۔ اگر عوام کو مہنگے بجلی کے بلوں میں ریلیف نہ ملا تو پھر شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے عوام کا برا حال ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔
