جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام "فضائل صحابہ واہل بیت" کانفرنس آج ہو گی

    جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام "فضائل صحابہ واہل بیت" کانفرنس آج ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام"فضائل صحابہ واہل بیت" کانفرنس آج رات بروز پیر مورخہ 29جولائی کو بیگم کوث چوک لاہور میں ہو گی۔گذشتہ روزعلامہ ہشام الہٰی ظہیر کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ قرآن و سنہ اسلامک سنٹر لاہور میں کا نفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں بنائی گئی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فضائل صحابہؓ و اہل بیت ؓ کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اور انہیں حتمی شکل دی گئی۔جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیر اہتمام  آج بیگم کوٹ چوک میں عظیم الشان سالانہ فضائل صحابہؓ و اہل بیتؐ کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔جس میں خصوصی خطاب علامہ ہشام الہٰی ظہیرکریں گے۔

 جبکہ علامہ طارق محمود یزدانی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، قاضی عبد القدیر خاموش، مولانا عبد الوہاب روپڑی، مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری،مولانا ارشد بیگم کوٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اورملک بھر سے آئے ہوئے علماء_  اور شیوخ خطاب کریں گے۔ کانفرنس بعد نماز عصر تا رات گئے جا ری رہے گی۔اس موقع پر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس لاہور کے اراکین کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ مہنگائی عروج پر پہنج چکی ہے۔ حکمرانوں کا کام مہنگائی کو کنٹرول کرنا  ہے لیکن وہ اس سلسلے میں مسلسل ناکام، بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو مستعفی ہو جائے۔