لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم، 10ہزار پودے لگا ئے جائینگے 

  لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں شجر کاری مہم، 10ہزار پودے لگا ئے جائینگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                        لاہور(سٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پنجاب منصوبے کے تحت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی شجر کاری مہم جاری ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شگفتہ ناز نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور کالج کی اولڈ سٹوڈنٹ ہیں اور ان کا گرین پنجاب پروگرام قابل ستائش ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے دوران دس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اس مہم میں لاہور کالج کی ایلومینائی نے بھی ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایلومینائی کی تنظیم لاہور کالج ایسوسی ایٹس(ایل سی اے) نے ابتدائی سطح پر چالیس ہزار روپے شجر کاری اخراجات کیلئے جبکہ روٹری کلب آف لاہور سٹی نے 2 ہزار پودوں کا عطیہ کیا ہے۔ ڈاکٹر شگفتہ ناز نے بتایا کی یکم اگست کو ممتاز اولڈ سٹوڈنٹس کالا شاہ کاکو کیمپس پہنچیں گی اور پودے لگائیں گی۔ ایل سی اے کی رہنما پروفیسر شیریں اسد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پنجاب پروگرام سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی آئے گی۔ اگلے مرحلے میں لاہور کالج انتظامیہ کو مزید پودے اور فنڈز عطیہ کرائیں گے۔