کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق، 3 نعشیں برآمد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں 3 نشے کے عادی افراد سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے پو لیس نے بتا یا کہ گلبرگ میں کرنٹ لگنے سے 21 سالہ حسیب جاں بحق ہو گیا فیکٹری ایریا، والٹن روڈ پر سڑک کنارے سے 45 سالہ شخص مردہ حالت میں مل متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس کی شناخت نہ ہو سکی غازی آباد، بٹ چوک کے قریب نشے کی زیادتی کے باعث 37 سالہ عدنان ہلاک ہو گیا نواں کوٹ، 50 سالہ شخص کی لاش برامد شناخت نہ ہو سکی پولیس کارروائی کے بعد تمام میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔
