معصوم شہریوں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں : علیم خان 

    معصوم شہریوں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے سکیورٹی فورسز کو بروقت کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے پاک فوج کے جوانو ں نے ضلع ٹانک میں کامیاب کارروائی کر کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا سکیورٹی کے ادارے ایک مرتبہ پھر اپنی ذمہ داریوں سے اعلی انداز میں عہدہ برآ ہوئے ہیں، معصوم شہریوں اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی نرمی اور رعایت کے مستحق نہیں۔ ہر پاکستانی اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انہیں سلام پیش کرتا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کےلئے جانیں داﺅپر لگانے والے ہم سب کے حقیقی ہیرو ہیں، ملک بھر کو دہشتگردی کے عفریت سے پاک کرنے کےلئے ہم سب ہمیشہ پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا۔

علیم خان

مزید :

صفحہ اول -