پی ٹی آئی ایم پی اے رانا اورنگزیب اشرف کا غلہ منڈی چوک سرور شہید کا دورہ، کاشتکاروں سے ملاقاتیں، اہم امور پر گفتگو
چوک سرور شہید (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حافظ رانا اورنگزیب اشرف نے گزشتہ روز غلہ منڈی چوک سرور شہید کا دورہ کیا اور سابق صدر چوہدری یاسر مان کے افس میں علاقہ معززین کسانوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کی ایم پی اے رانا اورنگزیب اشرف نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں مریم نواز کو آئنہ دکھانے کی پاداش میں ان کی جو معطلی ہوئی ہے اسے وہ سیاسی تمغہ سمجھتے ہیں رانا اورنگز(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
یب اشرف نے کہا کہ مریم نواز کسان دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور امسال 2024 میں گندم خریداری مہم کی جو معطلی کرکے مریم نواز نے جو کسان دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ن لیگ ہمیشہ کے لئے کسانوں سے دور ہوگئی ہے اور اس وقت پنجاب کے کسانوں کا جس طرح استحصال کیا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی رانا اورنگزیب اشرف نے مزید کہا کہ وہ پچھلے تین ماہ سے لیہ کے ایم پی ایز اسامہ گجر، میجر (ر) شعیب امیر اعوان اور اطہر مقبول کے ساتھ کر ملکر نہری پانی کے لئے جو اقدامات کررہے تھے اس کے ثمرات کسانوں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔
