کلانچ والا، تیز رفتار موٹر سائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر جاں بحق
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) کلانچ والا میں تیزرفتارموٹرسائیکل سوار فٹ پاتھ سے ٹکراگیا،موقع پرجاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کوٹ دادوگھلوکلانچ والا روڈ مسافرخانہ بہاولپور میں ایک تیز رفتار بائک جس پر ایک لطیف ولدمنظور عمر 50 سال سکنہ خانقاہ شریف سوار تھا فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو سٹاف کے مطابق زخمی لطیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
