ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، مختلف علاقوں میں ناکے، لوٹ مار شہریوں کو لاکھو ں روپے کانقصان

  ملتان، چور، ڈاکو سرگرم، مختلف علاقوں میں ناکے، لوٹ مار شہریوں کو لاکھو ں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے افضل سے نقدی و موبائل فون چھین لیا تھانہ صدر کے علاقہ نامعلوم مسلح افراد محمد حسین (بقیہ نمبر11صفحہ7پر)

سے نقدی و مو بائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ نامعلوم افراد عبداللہ کی دکان سے سامان چوری کرکے لے گئے۔زہرہ بی بی نے پولیس شاہ رکن عالم کو بتایا کہ اسکا خاوند سے گھر سے نقدی و موبائل چوری کرکے لے گیا۔تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے عقیل سے موبائل فون چھین لیا اسی تھانے کے حدود سے نامعلوم افراد یوسف کی دکان سے دولاکھ مالیت سے زاید کا سامان لے گئے۔ زکریا یونیورسٹی ایمپلائزیونین کے عہدیدار خرم عظیم صبح سویرے یونیورسٹی ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ محمود کوٹ کے قریب تین موٹرسائیکلوں پرسوار پٹھان لڑے اسلحہ لیس آگئے ان کی موٹرسائیکل رکوا کر موبائل، پرس نقدی اور دیگر اشیا لے اڑے، 15پر کال کی گئی مگر کوئی موقع پر نہ آیا جس کے بعد فرنٹ ڈیسک پر شکایت درج کرائی گئی دریں اثنا ایمپلائز یونین کا ہنگامی اجلاس صدر غلام حر غوری منعقد ہوا جس میں اس واردات کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیاگیا کہ جلد سے جلد ملزموں کو گرفتار کرکے ریکوری کرائی جائے۔