شجاع آباد میں ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا لوٹ مار، فائرنگ سے ایک زخمی

  شجاع آباد میں ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا لوٹ مار، فائرنگ سے ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)تھانہ شجاع اباد کے علاقے کے رہائشی محمد حسین  نے 15 پر کال کی کہ  رات 1 بجے دو نامعلوم افراد میرے گھر سے نقدی رقم 20000 اور 1 تولہ سونا اسلحہ کے زور پر لے گئے۔اور  جاتے ہوئے میرے چچا محمد حسین کو فائر مار کر زخمی کر گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق حالات مشکوک ہیں مزید تفتیش جاری ہے اصل حقائق بعد از تفتیش سامنے آئیں۔