سولر سکیم، عوام کو مہنگی بجلی سے جلد نجات مل جائیگی، ملک احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات وضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد یار ہنجرانے کہا ہے کہ شہریوں کے دیرینہ مسئلہ سیوریج سسٹم کوٹ ادوشہر کیلئے میگا سیوریج پروگرام کا 1193.615 ملین رو(بقیہ نمبر9صفحہ7پر)
پے کا فنڈ جاری کروالیاہے جلد کوٹ ادو کی ہر گلی ہر محلے میں سیوریج کے مسائل کومکمل طور پر ختم کر کے انڈر گرانڈ سیوریج سسٹم قائم کر دیا جائیگا،14اگست سے عوام کو سولر سسٹم ملنا شروع ہو جائیں گے جس سے مہنگی بجلی سے عوام کو نجات ملے گی،میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
