پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی ...
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کیں،درخواستوں میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔