کسی ٹیم کا کھلاڑی زخمی ہونے پر اعصام الحق اولمپکس کھیل سکیں گے ، عقیل خان

کسی ٹیم کا کھلاڑی زخمی ہونے پر اعصام الحق اولمپکس کھیل سکیں گے ، عقیل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار عقیل خان نے کہا ہے کہ لندن اولمپکس گیمزمیں کسی ٹیم کا کھلاڑی زخمی ہوکر پول سے آﺅٹ ہوتا ہے تو اولمپکس میں اعصام الحق شریک ہوسکیں گے ۔ عقیل خان نے کہا کہ اعصام الحق کو وائلڈ کارڈ نہ ملنے پر سخت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ وائلڈ کارڈ کےلئے وہ مضبوط امیدوار تھے اورمختلف بین الاقوامی ایونٹس میں ان کی کارکردگی بھی قابل ستائش رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن اولمپکس گیمز سے اعصام الحق صرف دو پوائنٹس کی کمی کی وجہ سے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں شرکت اعصام الحق کےلئے مشکل ہے تاہم اگر اولمپکس سے قبل کسی ملک کا کھلاڑی زخمی ہوجاتا ہے تو یہ ان کی اولمپکس میں شامل ہونے کی آخری امید ہے۔ عقیل خان نے کہا کہ فیڈریشن کو ابھی سے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا چاہئیں تاکہ آئندہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔