نوجوان کا انوکھا کاروبار ،9خواتین کے ساتھ 10بچے پیدا کر لیے

نوجوان کا انوکھا کاروبار ،9خواتین کے ساتھ 10بچے پیدا کر لیے
نوجوان کا انوکھا کاروبار ،9خواتین کے ساتھ 10بچے پیدا کر لیے

  

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے اشتہارات تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ایسا اشتہار آپ نے نہیں دیکھا جس نے اس شخص کو 9خواتین کا شوہر اور 10بچوں کا باپ بنا دیا۔برطانوی شہر برمنگھم کے رہائشی 26سالہ کینزی کلپٹرک نے فیس بک پر اشتہار دیا کہ بے اولاد خواتین رابطہ کریں، وہ مفت میں کچھ عرصہ کے لیے ان کے ساتھ رہے گا اور ان کی اولاد کی خواہش پوری کرے گا۔ کینزی کے اس اشتہار کے بعد اب تک 9خواتین اس کے 10بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔ان 9خواتین میں سے 6نے گزشتہ 10ہفتوں کے دوران بچوں کو جنم دیا جن میں 5بچے اور 2بچیاں پیدا ہوئی ہیں، ایک خاتون کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔ دیگر 3خواتین امید سے ہیں اوران کے ہاں آئندہ ماہ بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

کینزی کا کہنا ہے کہ مجھے ”سپرم ڈونر“ بننے کا خیال اس وقت آیا جب میں نے انٹرنیٹ پر اس حوالے سے مواد کا مطالعہ کیا، مجھے لگا کہ ہزاروں کی تعداد میں ایسی خواتین ہیں جو ماں بننا چاہتی ہیں لیکن کسی وجہ سے وہ اپنی اس خواہش کو پورا نہیں کر سکتیں۔ میں کم از کم 50بے اولاد خواتین کی ماں بننے کی خواہش مفت میں پوری کرنا چاہتا ہوں۔اس نے کہا کہ اگر خواتین برمنگھم سے باہر رہتی ہوں توصرف سفر اور ہوٹل کے اخراجات انہیں برداشت کرنے ہوں گے، اس کے علاوہ ان سے کوئی رقم نہیں لی جائے گی۔

کینزی نے مزید بتایا کہ مجھ سے ایک ایسے بے اولاد جوڑے نے بھی رابطہ کیا جو علاج پر30ہزار پاﺅنڈ(تقریباً ساڑھے48لاکھ روپے) خرچ کر چکا تھا لیکن پھر بھی اولاد سے محروم تھا۔ میں نے اکثر ان خواتین کی مدد کی جو طویل عرصے سے بے اولاد تھیں اور اس حوالے سے جدوجہد کر رہی تھیں۔ میرے لیے یہ احساس بہت حیرت انگیز اور خوشگوار ہے کہ میں 10بچوں کا باپ بن چکا ہوں لیکن میرے اندر یہ احساس کبھی بھی پیدا نہیں ہوا کہ میں بچوں کے متعلق جاننے یا اس خاندان یا خاتون کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کروں جو میرے بچے کی ماں ہے۔ میں نے انہیں صرف اپنا نطفہ عطیہ کیا ہے، مجھے ان سے کوئی جذباتی لگاﺅ نہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -